13 جنوری 2017 - 15:55
دینی اقدار سے معاشرے کو آراستہ کرنے لیے مساجد کو آباد کرنا ہو گا: ابوترابی فرد

مجلس شورای اسلامی ایران (پارلمنٹ) کے سابقہ ڈپٹی اسپیکر نے کہا ہے کہ اخلاقی فضائل اوردینی اقدار سے معاشرے کو آراستہ کرنے کےلیے مساجد کو آباد ہونا چاہیے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  مجلس شورای اسلامی ایران ( پارلیمنٹ) کےسابقہ ڈپٹی اسپیکر’’حجت الاسلام والمسلمین ابوترابی فرد‘‘ نے ایرانی ذرائع ابلاغ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ اخلاقی فضائل اوردینی اقدارسے معاشرے کو آراستہ کرنے کےلیے مساجد کو آباد ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا  کہ معاشرے کی ترقی اورسماجی آفات کی کمی میں دین، اخلاق، علم، اتحاد ووحدت کا بہت اہم کردارہے۔

انہوں نے کہا کہ مساجد  ایسے مراکز ہیں کہ جن کی بنیاد علم ودانش اوردینی تعلیمات پرقائم ہے اوریہ ان کا مقصد معاشرے میں اخلاقی اورثقافتی مسائل کو فروغ دینا ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ کے سابق ڈپٹی اسپیکر نےکہا کہ جو لوگ مسجد، نماز، قرآن کریم اوراہل بیت علیہم السلام سےمحبت اورارتباط رکھتےہیں وہ دوسرے افراد کی نسبت زیادہ اخلاقی فضائل اوراقدار سے آراستہ ہوتے ہیں اورپھران فضائل اوراقدارسے آراستہ ہوکرمعاشرے کی ثقافتی سطح کو بلند کرنے میں اہم کردارادا کرتے ہیں۔

حجت الاسلام ابوترابی نے مزید  کہا کہ معاشرے کو اخلاقی فضائل اوردینی اقدارسےآراستہ ہونے کے لیےمساجد کو آباد ہونا چاہیے کیونکہ جب تک مساجد آباد نہیں ہوں گی لوگوں کی صحیح تربیت نہیں ہوسکےگی اوریوں معاشرے میں اخلاقی فضائل اوردینی اقدار اپنی اہمیت کھو بیٹھیں گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲